نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

05-26-2023

(ویب ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظورکیا جاتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کےلیے 27 اے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت نے وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔ تمام فریقین 6 جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندرالیکشن ہونا تھے،نگران حکومت غیر آئینی ہے۔