10 فیصد ایف ای ڈی کا نفاذ: جوس انڈسٹری کی نمو شدید متاثر ہونے کا خدشہ

05-26-2023

(ویب ڈیسک) جوس انڈسٹری پر 10فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ سے شعبے کی ترقی میں 45 فیصد کمی آگئی، جس کے بعد انڈسٹری کی نمو شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایف ای ڈی کے نفاذ سے  انڈسٹری کی تیارکردہ اشیاء کی فروخت 43 ارب روپے تک رہ جانے کا خدشہ ہے۔ ایف ای ڈی کے نفاذکے بعد پھلوں کےگودےکی خریداری میں نمایاں کمی ہوگئی۔ جوس انڈسٹری شرح نمو کے حساب سے 70 ارب روپے تک بڑھنی تھی، 5 ہزارملازمین کےساتھ جوس انڈسٹری کی آمدنی 60 ارب روپے ہے۔