مرغیوں سے بھرا مزدا ٹرک سے جاٹکرایا ، 2افراد جاں بحق

05-26-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کے مضافاتی شہر پھولنگر میں افسوس ناک حادثے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نتھے خالصہ سٹاپ پھولنگر کے قریب مرغیوں سے بھرا مزدا ڈالا تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔