فواد خان کی اہلیہ کی سالگرہ،اداکار نے بیوی کو کیا سرپرائز دیا؟جان کر آپ حیران رہ جائینگے

05-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف خان کوان کی سالگرہ کا سرپرائزتھائی لینڈ میں پارٹی کااہتمام کرکے دیا۔

تفصیلات کےمطابق صدف فواد خان کی سالگرہ کی تقریب میں اداکار احمد علی بٹ ،فلمساز نینا کاشف اور عمارہ حکمت، سٹرنگز کے سابق بینڈ میٹ فیصل کپاڈیہ اور ان کی اہلیہ سیما کپاڈیہ بھی موجود تھے۔احمد علی بٹ نے تقریب کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو صدف'' اس خوبصورت ماحول میں آپ اور اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگا'۔ فلمساز نینا کاشف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی، اپنی انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے صدف کیلئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ' آپ ہمیشہ مسکراتی اور جگمگاتی رہیں'سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فواد کی اہلیہ صدف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار سیاہ رنگ کا لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی شاندار اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔