کس بھارتی کھلاڑی کا باولنگ ایکشن حسن علی جیسا ہے؟جانئے

05-25-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کھلاڑی ممبئی انڈینز کے باولرآکاش کا باولنگ ایکشن قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی جیسا قرار دیا جانے لگا۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینز کے فاسٹ باولر آکاش مدھوال نے 3.3 اوورز میں محض 5 رنز کے عوض 5 شکار کیے۔ جس کی بدولت ممبئی کی ٹیم نے 81 رنز سے فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی۔آکاش مدھوال نے پریرک مانکڈ، آیوش بدونی، نکولس پورن، دیپک ہودا اور روی بشنوئی کی وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے دوران سائمن ڈول نے کمنٹری   میں مدھوال کے باولنگ ایکشن کا موازنہ پاکستان کے فاسٹ باولر حسن علی سے کرتے ہوئے کہا کہ انکا ایکشن بلکل پاکستانی کرکٹر جیسا لگتا ہے۔واضح رہے کہ پیشے سے انجینئر آکاش مدھوال کا تعلق شمالی ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ سے ہے، انہیں ممبئی کے انجرڈ فاسٹ باولر جسپریت بمراہ کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔