اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 26 مئی سے اٹھائی جائے گی

05-25-2023

(لاہور نیوز) اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی 26 مئی سے اٹھائی جائے گی۔ اس سے قبل تبادلوں پر سے پابندی 25 مئی کو اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تبادلوں کی درخواستیں ایک ہفتہ تک آن لائن وصول کیجائیں گی۔ تبادلوں کے آرڈرز گرمی کی چھٹیوں میں جاری کیے جائیں گے۔ اوپن میرٹ پالیسی کے تحت تبادلوں کیلئے تمام اساتذہ اپلائی کر سکیں گے۔ پنجاب بھر میں رجسٹرڈ اساتذہ کی تعداد سوا تین لاکھ ہے۔