پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجویٹ پروگرام 24-2023 میں داخلہ کا انٹری ٹیسٹ 25 جون کو ہو گا

05-25-2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجویٹ پروگرام 24-2023 میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ 25 جون 2023 کو ہو گا۔

انڈر گریجویٹ ایڈمیشن کے لیے رجسٹریشن اور ٹیسٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ یا اس کے مساوی تعلیم والے طلبا داخلہ ٹیسٹ کے لیے اہل ہوں گے۔ ہائیر سیکنڈری سکول یا مساوی تعلیم کے امتحانی نتائج کے منتظر طلبا بھی داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل ہوں گے۔ داخلہ ٹیسٹ کے 25 فیصد نمبر مجموعی میرٹ کے لیے مختص ہوں گے۔ پنجاب یونیورسٹی میں انجینئرنگ پروگرامز میں داخلہ صرف ECAT یا NUST کی بنیاد پر ہو گا۔ ایل ایل بی میں داخلہ کے لیے  LAT ٹیسٹ اور پنجاب یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ دینا لازمی ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ ٹیسٹ آن لائن اندراج کی آخری تاریخ 9 جون 2023 ہے۔ تفصیلات کے لیے پنجاب یونیورسٹی ویب سائٹ www.pu.edu.pk دیکھی جا سکتی ہے۔