ہمارے شہداء ہمارا فخر ، ان کی عزت و تکریم سب پر واجب ہے: گورنر پنجاب

05-25-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے جنہوں نے ملک و قوم کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے یوم تکریم شہداء ,پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افواج پاکستان اور سکیورٹی فورسز نے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، شہداء کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں جنہوں نے اپنے جوان بیٹے، بھائی اور عزیز رشتے  وطن پر قربان کر دیئے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم سب پر واجب ہے۔