پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

05-24-2023

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھرمیں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 6 جون 2023 سے 20 اگست 2023 تک ہوں گی۔ دوسری جانب صدرپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ نجی سکولوں میں چھٹیاں15جون سے ہوں گی، سکولوں کا سلیبس کیلنڈر 240 دن کا ہوتا ہے، 6 جون سے چھٹیاں نہیں دے سکتے۔ کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سکولوں میں 15 جون تک امتحانات ہو رہےہیں،ہم کسی صورت 6 جون سے چھٹیاں نہیں کرسکتے، ضرورت پڑی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔