9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرار داد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی

05-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل سلیم نے 9 مئی کے واقعات پر مذمتی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

قرار داد کے متن کے مطابق ایوان 9 مئی کو پر تشدد واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس اور تاریخی اشیاء کو آگ لگائی گئی، شہداء کی یادگار، تاریخی عمارات اور مساجد کو آگ لگائی گئی۔ ایوان آرمڈ فورسز، سکیورٹی ایجنسیز کی غیر متزلزل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔