نگران پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی پیکج میں کریم بلاک فلائی اوور کا منصوبہ شامل نہ کیا

05-24-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی پیکج میں کریم بلاک فلائی اوور کا منصوبہ شامل نہ کیا۔ پنجاب حکومت نے کریم مارکیٹ منصوبے کو مالی سال کی غیر منظور شدہ سکیموں میں شامل کر لیا۔

کریم مارکیٹ فلائی اوور و انڈر پاس منصوبے کو 2019-20 کے بجٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ مالی سال 2019-20 میں منصوبہ فائلوں میں ہی بند رہا۔ مالی سال 2020-21 میں منصوبہ دوبارہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں شامل کیا گیا۔ بجٹ 2020-21 میں بھی کریم مارکیٹ فلائی اوور و انڈر پاس پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ مالی سال 2021-22 میں منصوبہ شامل کرنے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا۔ کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور پر حکومت کی غیر سنجیدگی سامنے آ گئی۔ پنجاب حکومت نے کریم بلاک پراجیکٹ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی حکومت نے منصوبے کے کثیر فنڈز 2022 - 2023 کے بجٹ میں تجویز کیے۔ چار سالوں سے التواء کا شکار منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے کریم بلاک کی ٹریفک سٹڈی اور ماحولیاتی رپورٹ لینے کے بعد فائل بند کر دی۔ کریم مارکیٹ کے مقام پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 2 ارب 55 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں پراجیکٹ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایل ڈی اے نے منصوبے پر مزید کام روک دیا۔