پاکستان کا مقبول ترین ڈرامہ 'پری زاد' اب کس زبان میں نشر ہوگا؟بڑی خبر آگئی

05-20-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان میں بے حد مقبولیت حاصل کرنیوالا ڈرامہ 'پری زاد' عربی زبان میں نشر ہوگا۔

تفصیلا ت کےمطابق پری زاد ڈرامے کو سال 2021 اور 2022 میں نشر کیا گیا، ڈرامے کی منفرد اور اچھوتی کہانی بے حد مقبول ہوئی۔ اب اس ڈرامے کو جلد ہی عربی زبان میں نشر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پری زاد کے عربی ورژن کو پاکستان کے پہلے عربی زبان کے یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا ، ڈرامے کا عربی پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔   پری زاد ڈرامے کی کہانی ایک ایسے لڑکے کی کہانی ہے جو اپنی گہری رنگت کی وجہ سے لوگوں کی تنقید کا نشانہ بنتا ہے۔ تاہم اس کے باوجود اچھی تربیت کی وجہ سے اس کا شمار نیک سیرت لوگوں میں ہوتا ہے اور وہ مشکلات کو جھیلتا ہوا اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ پری زاد ناول سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کی کہانی کو تحریر کیا ہاشم ندیم نے، ڈرامے میں احمد علی اکبر کے علاوہ یمنی زیدی، اشنا شاہ، صبور علی ، مشال خان ، عروہ حسین اور نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیا۔