مدیحہ افتخار نے شادی کیوں کی؟اداکارہ نے انوکھی وجہ بیان کردی
05-14-2023
(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ میں نے یہ سوچ کر شادی کی کہ دیکھ سکوں کہ لوگ پورا دن کیسے سو لیتے ہیں؟
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ مدیحہ افتخار کا کہناتھا کہ جب میں اداکاری کر رہی تھی اس دوران سوچا کہ بس اب بہت ہوگیا اب شادی کرلینی چاہیے تاکہ دیکھ سکوں کہ پورا دن لوگ سوتے کیسے ہیں؟ موویز کیسے دیکھتے ہیں ؟ اور گھرکیسے انجوائے کرتے ہیں؟ لہٰذا میں نے شادی کرلی،شادی کے بعد شوہر نے کہا کام کرلو میں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ مجھےگھر انجوائےکرنا ہے ،2 ڈھائی سال بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھے کام کرنا چاہیے ، میں نے ایک پراجیکٹ کیا اس کے بعد پھر غائب ہوگئی اور اب حال ہی میں شوبز میں واپس آئی ہوں۔