میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں، میٹھے کے بغیر ادھوری

04-23-2023

(لاہور نیوز) میٹھی عید کی میٹھی خوشیاں میٹھے کے بغیر ادھوری ہیں، مختلف بیکریوں پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

عید میٹھی ہو اور عید پر مٹھائی نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے، عید سعید کے باعث لاہوریوں نے بیکریوں  کا رخ  کرلیا،کسی نے برفی خریدی، کسی کو گلاب جامن پسند آئے، کسی نے اپنے عزیز و اقارب کیلئے چاکلیٹ کیک تو کسی نے فریش کریم پائن ایپل کیک خریدا۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ عید کی نماز ادا کرنے کے بعد مٹھائی کی دکان کا رخ کیا ہے، میٹھی عید ہے تو مٹھائی بھی ضروری ہے، اپنے اور عزیز و اقارب کے لئے مٹھائی خرید رہے ہیں شہر کی  مٹھائی کی دکانوں پر لگا  رش میٹھی عید کا احساس دلاتا ہے۔