پاکستانی ڈرامہ'تیرے بن' مقبول ہونے لگا،اداکاروہاج علی کی اداکاری کے چرچے

04-14-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ سیریل'تیرےبن' ہر گزرتے دن کیساتھ عوام میں مقبول ہورہا ہے جبکہ ڈارمے کے مرکزی کردار وہاج علی(مرتسم) کے بھی چرچے جاری ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گذشتہ برس دسمبر کے آخری ہفتے سے نشر کیے جانے والے ڈرامے تیرے بن کا چرچا نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت اوربنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں ہے ۔ اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا گیا۔ ڈرامے کے کردارمرتسم شاہ نوازجو کہ وہاج علی ادا کررہے ہیں، ڈرامے کی ہیروین یمنی زیدی ہیں جنہوں نے تیرے بن میں میرب ک کردار نبھایا۔ دونوں اداکاروں کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کیا جاریا ہے۔