شہر کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کا ریٹ 53 سو روپے ہو گیا
04-03-2023
(لاہور نیوز) شہر کی اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کا ریٹ 53 سو روپے ہو گیا۔ شہر کے 70 فیصد سے زائد سٹورز پر دس کلو آٹے کا تھیلا غائب ہے۔
11سو 60 روپے میں دس کلو سرکاری تھیلا مارکیٹ سے غائب ہو گیا۔ مفت آٹا سکیم کے باعث مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی سرکلیشن نایاب ہو گئی۔ دوکانداروں نے 15 کلو آٹا 100 روپے کے اضافے سے 23 سو روپے کا فروخت کرنا شروع کر دیا۔ 20کلو آٹے کا تھیلا منہ مانگے داموں 25 سو روپے کا فروخت ہونے لگا۔