سیشن کورٹ: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
04-03-2023
(لاہور نیوز) سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل بروز منگل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکیس کی مزید سماعت 4 اپریل بروز منگل تک ملتوی کردی ۔ یاد رہے محمد خان بھٹی کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔