مارکیٹ میں الیکٹرانک سگریٹ کی بھی سرعام فروخت کی اجازت

03-31-2023

(لاہور نیوز) وزارت صحت نےعام سگریٹس کے بعد الیکٹرانک سگریٹس کو بھی مارکیٹ میں عام فروخت کی مشروط اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ،سگار،وہیپ یعنی پاکٹ سائز شیشہ،اب سگریٹ پان کی دکانوں پر کھلےعام فروخت ہو سکیں گے، وزارت صحت نے بھی مشروط اجازت دیدی۔ تمباکوہیٹڈ پروڈکٹس کیلئےاُن کے 65فیصد حصے پرمضرصحت کی وارننگ شائع کرنا لازم قرار دی گئی ہے ، وزارت صحت کےمطابق فیصلہ تمباکونوشی کی تمام اقسام کو ضابطےکے تحت لانےکیلئے کیا گیا ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کا تمباکو کنٹرول سےمتعلق کنونشن بھی تمباکو پرپابندی یا اسے ریگولرائزکرنے کی اجازت دیتا ہے، طبی ماہرین نے فیصلے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، ماہرین صحت کےمطابق ٹوبیکو ہیٹڈ پروڈکٹس بھی عام سگریٹس کی طرح ہی مضر صحت ہیں۔