پرواز کرتے سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

03-25-2023

(ویب ڈیسک) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1543 روپے کم ہوا ہے۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 1929 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 5600 روپے کا اضافہ ہوا تھا تاہم آج سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔