فاسٹ باولر محمد حسنین نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا قصہ سنا دیا

03-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد حسنین نے بالی ووڈ کے کنگ شا ہ رخ خان سے ملاقات کا قصہ مداحوں سے شیئر کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں محمد حسنین نے اپنی اور شاہ رخ خان کی وائرل تصویر سے متعلق بتایا اور کہا کہ 'یہ تصویر 2020 کی ہے جب میں سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے گیا ہوا تھا، جس ٹیم سے میں کھیل رہا تھا اس کے مالک شاہ رخ خان تھے۔انہوں نے کہا کہ 'اداکار صرف تین میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے، میچ ختم ہوا تو ہم ڈریسنگ روم میں گئے، کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ شاہ رخ خان وہاں آگئے،اس وقت میں نے انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تھا'۔کرکٹر نے کہا کہ 'مجھے اداکار سے ملاقات میں بہت مزہ آیا، کیونکہ جنہیں ہم نے ساری زندگی ٹی وی پر دیکھا ہو اور وہ سامنے آجائیں، تو اچھا لگتا ہے'۔