اداکاریاسر حسین بھی میدان میں آگئے،فلم پٹھان پر بڑا ردعمل دے دیا

03-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار یاسر حسین نے شاہ رخ کی فلم پٹھان پر ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق یاسر حسین نے حال ہی میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم 'پٹھان' دیکھی جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر تبصرہ کیا۔اداکار نے اسٹوری میں لکھا کہ 'اگر آپ ایکشن سے بھرپور امریکی فلم سیریز مشن امپوسیبل کا پہلا سیزن بھی دیکھ چکے ہیں، تو آپ کو شاہ رخ خان کی پٹھان ایک اسٹوری لیس ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی'۔واضح رہے  پٹھان اپنی ریلیز سے قبل کافی تنازع کا شکار رہ چکی ہے جب کہ ریلیز کے بعد اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔