پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بارے روس نے بڑا بیان دے دیا

03-25-2023

(ویب ڈیسک)روس نے پاکستان کےساتھ تجارتی تعلقات سے متعلق آمادگی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زاخارووا نے بیان میں کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعمیری سیاسی مذاکرات ہو رہے ہیں جبکہ ماسکو اور اسلام آباد عالمی اور علاقائی ایجنڈے کے ساتھ اہم مسائل پر قریبی موقف رکھتے ہیں، ہم تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان ریگولیشن اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نتیجہ خیز تعاون جاری ہے اور مشترکہ توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد پر کوشاں ہیں۔