منیب بٹ کے گھر میں دھماکہ کیوں ہواتھا؟اداکار نے خود ہی حقیقت بیان کردی

03-25-2023

(ویب ڈیسک)اداکار منیب بٹ کے گھر میں گزشتہ دنوں سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی اہلیہ ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق منیب بٹ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا؟ اور اس میں کتنا نقصان ہوا تھا؟ سے  متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہیں تو وہ ری ایکشن کرتی ہیں اور اگر انہیں ہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہو جاتی ہیں۔ان کے گھر کی ایک ملازمہ کسی کام کیلئے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی اور اس ہی دوران اچانک سیوریج کی مین لائن سمیت گھر میں موجود تمام سیوریج لائنز پھٹ پڑیں اور زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے اس وقت گھر میں عمل اور ایمن سمیت تمام گھر والے موجود تھے اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہو گیا جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جو ایمن کے ہاتھوں پر آکر لگے۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے علاوہ ساتھ والا گھر بھی اس سیوریج لائن دھماکے سے شدید متاثر ہوا جبکہ وہ ملازمہ جو گھر کے پچھلے حصے میں کام کیلئے گئی تھی وہ بہت زخمی ہوئی تاہم اب وہ ٹھیک ہے اور اپنے گاؤں جا چکی ہے۔