گلوکار مصطفیٰ زاہد کی رمضان سے متعلق " حمد" ریلیز

03-25-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار مصطفیٰ زاہد نے رمضان المبارک کی مناسبت سے حمد ” معاف کردے”ریلیز کردی جسے محمد معین نے تحریر کیا ہے جبکہ دھن فخر عباس نے ترتیب دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق رمضان مبارک کی مناسبت سے تیار کی گئی حمد باری تعالٰی کو میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے،گلوکار مصطفیٰ زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے مداحوں نے میرے گانوں کو بے حد پسند کیا یہ حمد باری تعالٰی بھی ان کے دل کی آواز بنے گی۔خوبصورت کلام “معاف کردے” کو محمد معین نے لکھا ہے اور اس کی ویڈیو کو جارجیا کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مصطفیٰ زاہد کی حمد ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔