جعلی نکاح نامہ بنا کر پراپرٹی پر قبضے کا کیس ، ملزما ن وسیم ارشاد اورلبنیٰ بی بی کی عبوری ضمانت خارج

03-25-2023

(لاہور نیوز) جعلی نکاح نامہ بنا کر پراپرٹی پر قبضے کے کیس میں عدالت نے ملزما ن وسیم ارشاد اورلبنیٰ بی بی کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق عدالت  کی جانب سے ملزما ن کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم  جاری ہوتے ہی اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے  دونوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔ نکاح کے گواہ شہباز کی ایک لاکھ مچلکے کے عوض درخواست ضمانت بعداز گرفتاری منظو ر کرلی ۔