شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس،نمائندہ وزیر اعظم نے حاضری مکمل کروا دی

03-25-2023

(لاہور نیوز)شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس میں وزیر اعظم کے نمائندہ انوار حسین اورشریک ملزم احد چیمہ نے حاضری مکمل کروا دی۔

تفصیلات کےمطابق  نیب کے چار گواہوں کے بیانات پر وکلا کی جرح مکمل  کر لی گئی ہے جبکہ  احتساب عدالت  نے نیب کے مزید گواہ کو یکم اپریل کو طلب کر لیاہے۔