سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے، طلال چودھری

03-25-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شیطان قید ہے اور سیاسی شیطان آزاد گھوم رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں طلال چودھری نے کہا کہ عمران شیطان، فراڈیا اور جھوٹا ہے، ایسے شیطان قید ہو جائیں تو ملک سے مہنگائی ختم ہو جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے مزید کہا ہے کہ جسے ڈالر کی قیمت ٹی وی سے پتا چلتی تھی وہ ملک کو حل دے گا؟ ن لیگی رہنما نے کہا کہ خان صاحب ٹیرین کو بھی حقیقی آزادی چاہیے اور پاکستان کو فارن فنڈڈ دہشت گرد سے حقیقی آزادی چاہیے۔