تحریک انصاف کا جلسہ ،آئی جی پنجاب کی سکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری
03-25-2023
(لاہور نیوز)آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس جلسہ گاہ اور شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی، 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ کسی بھی شخص کو بغیر چیکنگ جلسہ گاہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔