'پولیس ایسا کوئی کام نہ کرنے جو'اسد عمر نے خبردار کر دیا

03-25-2023

(لاہور نیوز)رہنما تحریک انصاف اسد عمرنے کہا ہے کہ پولیس ایسا کوئی کام نہ کرے گی جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام حربے اور فیصلے عمران خان کی مقبولیت کے خلاف ہوتے ہیں، اسی خوف نے حکومت کو آئین سے انحراف کرنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ آئین میں واضح لکھا ہے 90روز میں الیکشن کروائے جائیں۔انہوں نے کہاہے کہ حکومت نے الیکشن کےلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ورزی کر دی ہے اور حکومت قانون توڑتی چلی جا رہی ہے ،آج بھی عدلیہ کی منظوری کے بعد مینار پاکستان میں جلسہ کیاجارہاہے۔ اسد عمر کا کہناتھا کہ کسی نہ کسی طریقے سے کوشش جا رہی ہے کہ لاہور یوں کو مینار پاکستان جانے سے روکا جائے،لاہور کی انتظامیہ توہین عدالت کی مرتکب نہ ہو، سب نے اسی آئینی نظام کے ساتھ رہنا ہے ہم بھی عدالتوں کے فیصلوں کے ماتحت ہیں، حکومت بھی انہی عدالتوں کے فیصلوں کے ماتحت ہیں،پی ٹی آئی رہنمانے مزید کہا کہ لاہور کی انتظامیہ اور پولیس ایسا کوئی کام نہ کرے گی جو ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہو ،اپی ٹی آئی رہنماوں پولیس اور انتظامیہ سے جلسے پر اہم میٹنگ ہو رہی ہےاس میں روٹ و رکاوٹیں پر ضابطہ اخلاق طے کیاجائے گا، جبکہ حماد اظہر نے رکاوٹیں ہٹانے پر لاہور ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی ہے امید ہے آج شام سارا لاہور باہر نکلے گا۔