عمران خان کی جانب سے سکیورٹی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

03-25-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

عمران خان کا درخواست میں مؤقف ہے کہ وہ سیکیورٹی نہیں مل رہی جو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے میرا حق ہے۔ عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ زندگی کو خطرہ ہے لیکن سکیورٹی نہیں دی جا رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ سکیورٹی فراہم نہ کرنا آئین اور بنیادی حقوق کے منافی ہے، عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ مجھے فول پروف سکیورٹی دینے کا حکم دیا جائے۔