احمد علی اکبر نے’’ ایڈیٹ‘‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا

03-25-2023

( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر نے اپنے نئے پروجیکٹ ’ ایڈیٹ ‘ کا پوسٹر شیئر کر دیا۔

احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے نئے پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ کا پوسٹر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ اداکار نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تازہ ترین پروجیکٹ ’ایڈیٹ‘ جلد آرہا ہے جس میں اداکارہ منشا پاشا بھی جلوہ گر ہوں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے دونوں اداکار ایک ساتھ آخری بار فلم ’ لال کبوتر‘ میں نظر آئے تھے۔