وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج پر جائزہ اجلاس

03-24-2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے ایسے اہل افراد جو ابھی تک رجسٹرڈ نہیں ان کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم پوائنٹس پر نادرا اور بی آئی ایس پی رجسٹریشن کیلئے اپنے کاؤنٹرز قائم کریں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔