نگران صوبائی وزیرعامر میر کا وحدت کالونی آٹا مرکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

03-24-2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ماڈل بازار وحدت کالونی میں قائم آٹا مرکز کا دورہ کیا اورمفت آٹا پوائنٹ پر شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیر اطلاعات نے اس موقع پر انتظامیہ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں نان رجسٹرڈ شہریوں کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مفت آٹا کی سپلائی نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے،مفت آٹا پوائنٹس پر تعینات عملہ شہریوں کو باعزت طریقے سے آٹا فراہم کرے۔ عامر میر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفت آٹا مرکز پر فوری انفارمیشن ڈیسک قائم کیا جائے، شہریوں کی سہولت کے لئے بیٹھنے کا مناسب انتظام اور فول پروف سکیورٹی کا بندوبست کیا جائے، مفت آٹے کے حصول کیلئے اہل کوئی شہری بھی آٹے کے حصول کے بغیر واپس نہیں جانا چاہیے ۔