رمضان المبارک میں وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ

03-24-2023

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کا مہینہ باطنی پاکیزگی اور طہارت نفس کا ذریعہ ہے، اس کے علاوہ روزے کے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ نظام انہضام درست ہوتا ہے ، بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول کرنا بھی آسان ہوجا تا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق  موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ موٹاپے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر جیسے موزی امراض ہوتے ہیں تاہم اچھی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کو ایک ایسا مہینہ میسر ہے جس میں وزن کو خاطر خواہ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ سعودی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ہیبسکس (Hibiscus) نامی پودے کے پھولوں کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گرمی میں ہیبسکس کا شربت یا چائے لذت اور توانائی سے بھرپور مشروب ہیں۔ اس کی ایک اور خاص بات وزن میں کمی کرنا ہے اور ساتھ ساتھ جسم میں موجود مضر بیکٹیریا اور کینسر کے خلیات کی افزائش کو کم کرنا ہے۔ جدید تحقیق میں بھی ہیبسکس کی چائے پینے سے صحت کے لیے متعدد فوائد کا انکشاف ہوا ہے۔ ہیبسکس پر کی گئی ریسرچ میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ تحقیقی مطالعے میں شامل 70 فیصد رضاکاروں کے وزن میں ہیبسکس کی چائے یا شربت پینے سے کمی واقع ہوئی۔ ان افراد میں محض 12 ہفتوں کے بعد جسمانی چربی پگھل گئی اور ان جسم کا وزن کم ہوگیا۔