ڈراموں میں منفی کردار، لوگ میرے والدین کو بھی بد دعائیں دیتے ہیں: سبینہ فاروق

03-24-2023

(ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ سبینہ فاروق نے ڈراموں میں اپنے منفی کرداروں کے حوالے سے ناظرین کے ردعمل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ کردار کو برا سمجھنے کی بجائے مجھے اور میرے والدین کو بد دعائیں دینے لگتے ہیں۔

سبینہ فاروق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈرامہ سیریل’ تیرے بن ‘میں  حیا کا کردار نبھارہی ہیں جو ایک ایسا  منفی کردار ہے جو ناظرین کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ اس کردار اور اس کے بعد خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق سبینہ فاروق نے کہا کہ لوگ کردار کو برا نہیں کہتے بلکہ وہ ذاتی ہو جاتے ہیں اور پھر مجھے اور میرے والدین کو بددعائیں دیتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں اس کو بہت سنجیدہ نہیں لیتی، یہ بددعائیں میری ذہنی صحت پر اثر انداز بھی نہیں ہوتیں ۔ اداکارہ نے مزید  بتایا کہ منفی کرداروں میں دیکھنے کے بعد لوگ  بددعائیں دیتے ہیں جسے برداشت کرنا پڑتا ہے اور یہ برائی میرے نام پر شروع ہوکر میرے نام پر ہی ختم ہوتی ہے۔