یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ،ادارے کی بد ترین غفلت کا انکشاف

03-23-2023

(ویب ڈیسک)لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں طلبا گزشتہ سال سے مختلف شعبہ جات میں داخلوں سے محروم ہیں۔

تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال میڈیکل کے طلبہ کو یو ایچ ایس کے تین شعبوں میں داخلے ہی نہیں دیئے گئے،رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یو ایچ ایس میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے نہ ہوئے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس کالا شاہ کاکو میں بھی انڈر گریجویٹ کورسز میں طلبہ کو داخلے نہیں دیئے گئے۔ یو ایچ ایس 19 سے زائد مضامین میں ایم فل، 10 سے زائد پی ایچ ڈی پروگرامز کراتی ہے، سرکاری میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے نہ کھلنے سے طلبا پریشان ہیں۔دوسری جانب وی سی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا ہے کہ ایڈمشن کلینڈر میں ترمیم کے باعث داخلے نہیں ہوئے، ایڈمشن کیلنڈر تیار کرلیا ہے، ستمبر میں داخلے شروع ہوجائیں گے۔