میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی لازم، سپیشل سروس ایکٹ نافذ کر دیا گیا

03-23-2023

(لاہور نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی لازمی کرنا ہو گی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سپیشل سروس ایکٹ نافذ کر دیا۔

دسویں جماعت کے امتحانات یکم اپریل اور بارویں جماعت کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی نے تمام متعلقہ افسروں اور عملے کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا۔ سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود کا کہنا ہے کہ تمام افسران و ملازمین بروقت نظم وضبط کے ساتھ ڈیوٹی کریں۔