ماہرین نے شوگر کےمریض روزہ داروں کیلئے مفید مشورے دے دیے

03-23-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے شوگر کے مریض روزہ داروں کو پریشانی سے بچانے کیلئے مفید مشورے دے دیے۔

تفصیلات کےمطابق ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں اضافی احتیاط برتنی چاہیے اور اپنے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب خوراک لینی چاہیے، ورنہ ان کی شوگر کبھی ہائی تو کبھی لو رہتی ہے۔افطار کے دوران کھانے کا صحیح خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ایک بار جب آپ شام کو افطار کرلیں تو اس کے بعد صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ روزے کے دنوں میں اپنی شوگر کو جب موقع ملے تب چیک کریں اور ذرا بھی شک ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔آئیے کچھ مشورے دیکھیں، جن پر ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں عمل کرنا ضرروی ہے۔سحری میں ناریل کا پانی، لیموں پانی یا سادا پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، افطار کے بعد یا سحری میں اتنا پانی پی لیں کہ دن کے 7-8 گلاس ہوجائیں۔شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ رمضان میں سحری بالکل نہ چھوڑیں،  ڈاکٹر کی سفارش کے مطابق انسولین اور ادویات کی ڈوز کو ایڈجسٹ کریں۔