رمضان میں جسم پانی کی کمی سے بچانے کیلئے ان چیزوں کا استعمال کریں

03-23-2023

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں جسم کو پانی کی کمی سے بچانے کیلئے غذائیں بتا دی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق تربوز کے بارے میں تو سب کو ہی معلوم ہے کہ یہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور کیلوریز نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں،درحقیقت اس کا 92 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بہترین پھل ہے۔اسٹرابیری میں بھی پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور اسی لیے یہ رمضان کے دوران ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بہترین پھل ہے۔ اسی طرح خربوزے کھانے سے بھی جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔مالٹوں کو صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم کو ڈی ہائیڈریشن سے بچانے کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے،اس میں پانی کی مقدار 88 فیصد ہوتی ہے جبکہ وٹامن سی، وٹاشیم اور دیگر اجزا بھی جسم کا حصہ بنتے ہیں۔کھیروں میں پانی کی مقدار 95 فیصد تک ہوتی ہے اور یہ جسم کو اس سیال کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔پانی کے ساتھ ساتھ اس میں متعدد وٹامنز اور منرلز بھی ہوتے ہیں جو کہ صحت کو بھی فائدہ پہنچاتے ہیں۔