رمضان میں دن بھر چست رہنا چاہتے ہیں؟تو سحری میں ان غذاوں کا استعمال کریں

03-23-2023

(ویب ڈیسک)رمضان المبارک میں دن بھر چست رہنے کیلئے سحری میں استعمال ہونے والی غذائیں بتا دی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق رمضانوں میں کھجور کا استعمال ہر گھر میں ہی ہوتا ہے سنت کے مطابق روزہ افطار کھجور سے کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے اگر سحری میں کھجور کا استعمال کیا جائے تو دن بھر آپ کے جسم میں توانائی برقرار رہتی ہے۔لال تربوز افادیت سے بھرپور ہوتے ہیں  اور اس ماہ رمضان میں بیشتر ممالک میں تربوز کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے باعث تربوز روزے داروں کے دسترخوان کی زینت بنے گا۔ سیب کو آئرن کا خزانہ سمجھا جاتا ہے، سیب کے استعمال سے آپ کے جسم میں وٹامن سی اور فائبر  کی مقدار برقرار رہے گی جس سے دن بھر آپ اچھا محسوس کریں گے۔دہی میں قدرتی طور پر اچھا بیکٹریا موجود ہوتا ہے جو آپ کے معدہ کو صحت مند رکھتا ہے جس کی وجہ سے سحری میں دہی کا استعمال کرنے والوں کا روزہ دن بھر اچھا گزرتا ہے۔