انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کے لیے بری خبر

03-23-2023

(لاہور نیوز) انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کیلئے بری خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تنخواہیں دینے سے معذرت کرلی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے، انصاف آفٹر نون منصوبہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شامل ہے، اس لیے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہیں۔ واضح رہے انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، صوبے بھر میں انصاف آفٹر نون کے سات ہزار سکول ہیں ۔