میٹرک انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

03-23-2023

(لاہور نیوز) لاہور سمیت صوبہ بھر کے بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات 20مئی سے شروع ہوں گے، امتحانات کے بہتر انتظامات کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام متعلقہ افسران وعملہ کیلئے ڈیوٹی روسٹر پلان بھی جاری کر دیا ہے، مراسلے میں متعلقہ افسران و عملہ کو ڈیوٹی روسٹر پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے، سیکرٹری ایچ ای ڈی کی جانب سے مراسلہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ ہیڈ ایگزیمینر،انویجیلیشن سٹاف، موبائل انسپکٹرز،ڈسٹری بیوشن انسپکٹرز، ریزیڈنٹ انسپکٹرز،پیپر سیٹرز،ہیڈ اور سب ایگزیمینرز کے نام بھی جاری کیا گیا ہے۔  سیکرٹری ایچ ای ڈی جاوید اختر محمود نے ہدایت کی ہے کہ تمام افسران و ملازمین بروقت نظم وضبط ساتھ ڈیوٹی کریں۔