اداکار فیضان شیخ کی انوکھے انداز میں مداحوں کو رمضان کی مبارکباد
03-23-2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیضان شیخ مداحوں کو انوکھے انداز میں ماہ رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیضان شیخ نے ایک سٹوری شیئر کی، انہوں نے لکھا حج مہنگا ہو گیا تو کیا ہوا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، وہ صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے، نماز اب بھی مفت ہے۔ اداکار کی انسٹا اسٹوری میں مزید درج تھا کہ زکوٰۃ کی شرح اب بھی نہیں بڑھی، رمضان کے روزے، قرآن کی تلاوت،تراویح ، ذکر، اذکار بھی ٹیکس فری ہیں، صلہ رحمی، حسن سلوک ، ایمانداری اور سچ بولنے پر بھی جی ایس ٹی نہیں‘۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو رمضان مبارک باد بھی دی۔