سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ انتقال کر گئے

03-23-2023

(لاہور نیوز) سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ انتقال کر گئے۔

عمر شیخ کو دل کا دورہ پڑا اور دوران علاج وہ نیشنل ہسپتال لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج 23 مارچ کو ان کے آبائی شہر خان پور ضلع رحیم یار خان کی کالج گراؤنڈ میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔