بھارتی مداح ترنگا لیکر آفریدی کے پاس آگیا،بوم بوم نے کیا کیا؟جان کر مودی بھی تلملا اٹھے

03-19-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے پاس بھارتی مداح اپنا ترنگا لیکر آٹو گراف لینے پہنچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے، میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ شاہد آفریدی کے اقدام کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ شائقین کرکٹ امید کررہے ہیں سابق کرکٹر کی جانب سے سیاسی کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے۔