شاہد آفریدی کا عمران خان سے متعلق بیان کا معاملہ، سابق کپتان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

03-19-2023

(ویب ڈیسک)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے خود سے منسوب عمران خان کی گرفتاری سے متعلق بیان کی تردید جاری کردی۔

تفصیلات  کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام جاری کیا اور  کہا کہ 'میں کل سے دیکھ رہا ہوں کہ میرے نام سے منسوب ایک بیان عمران خان کے حوالے سے چل رہا ہے، یہ بہت افسوس کی خبر ہے، جو بھی یہ کررہا ہے وہ بہت گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہےسابق کپتان نے کہا 'میں ان کی سیاست میں نہ پڑنا چاہتا ہوں، نہ اس کا حصہ ہوں، الحمداللہ میری اتنی ہمت ہے کہ کچھ کہنا ہوگا تو خود کہوں گا، مجھے کہیں بھی دکھا دیں کہ میں نے عمران بھائی سے متعلق ایسی بات کی ہو'۔ انہوں نے درخواست کی کہ 'برائے مہربانی مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں، آپ لوگوں کو آپ کی سیاست مبارک ہو،میرا یقین صرف ایک قسم کی سیاست پر ہے اور وہ عوام اور ملک کی خدمت کرنا ہے '۔