شاہین کی کپتانی میں قلندرز کی مسلسل دوسری جیت پر شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

03-19-2023

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں لاہور قلندرز کی شاہین آفریدی کی قیادت میں مسلسل دوسری بار کامیابی پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بوم بوم آفریدی نے بھی ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں شاہد آفریدی نے شاہین کے ہمراہ لاہور کےکھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل چیمپئن بننے اورٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد، پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد، اس دوران میچز آخری وقت  تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہےشاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔