لاہور قلندرز کیخلاف فائنل میں باولنگ کا کریڈٹ محمد رضوان نے کس کو دیدیا؟جانئے

03-19-2023

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل میں ملتان سطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میچ میں لاہور قلندرز کیخلاف باولنگ کا کریڈٹ زمان خان کو دے دیا۔

تفصیلا ت کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہناتھا کہ لاہور اور ملتان دونوں نے اپنی اپنی چیزیں اچھی کیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ایک رن سے ہارے ہیں لیکن لاہور قلندرز نے کچھ زیادہ کوشش کی ہے۔رضوان کا کہنا تھا کہ ہم نے بال کے بارے کوئی شکایت نہیں کی سکرین پر بال لگنے سے خراش آ رہی تھی، بولرز نے دونوں اننگز میں بال چیک کی، میرا بلا ہاتھ میں گھوم گیا تھا گیند باہر بھی جا سکتی تھی وہ کیچ بہت اچھا تھا۔