وزیراعظم سے مریم نواز کی ملاقات، انتخابی ٹکٹوں کی تقسم پر مشاورت

03-19-2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہونیوالی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شہبازشریف اورمریم نواز کی ملاقات میں پنجاب اور کے پی میں ہونے والے انتخابات ، انتخابی مہم اور ٹکٹوں کی تقسیم پر مشاورت کی گئی۔