مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے: اسلم گل

03-19-2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اسلم نے کہا ہے کہ مفت آٹا تقسیم کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی جا رہی ہے۔

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی اسلم گل کا کہنا تھا کہ مفت آٹا فراہمی کا حکومتی میکنزم مہنگائی کے مارے عوام کیلیے باعث شرمندگی بن رہا ہے، آٹے کے تھیلے غریبوں کو باعزت طریقے سے بانٹنے کی بجائے پھینکے جا رہے ہیں، بتایا جائے کہ مفت آٹے کے پوائنٹس لاھور میں کن کن مقامات پر قائم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان شروع ہونے سے قبل ہی لوٹ مارفیا سر گرم ہو چکا ہے، دکانوں پر ریٹ لسٹ نظر آتی ہے نہ کہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کام کرتا دکھائی دیتا ہے، گورننس کا معیار بہترین بنائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہنگراں وزیر اعلی مفت آٹے کے نام پر ہونیوالی بے ہودگی کا نوٹس لیں۔ اسلم گل کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو عملی شکل دیکر اپنا منشور ثابت کریگی۔